Thursday, September 19, 2024

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کلفٹن میں فٹ پاتھ اسکول جاری رکھنے کا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا کلفٹن میں فٹ پاتھ اسکول جاری رکھنے کا حکم
February 17, 2018

کراچی (92 نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کلفٹن میں فٹ پاتھ اسکول جاری رکھنے اور سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب تک سندھ حکومت متبادل جگہ نہیں دیتی، اسکول چلتا رہے گا ۔
کراچی کے فٹ پاتھ اسکول ختم کرائے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کی کراچی رجسٹری میں سماعت ہوئی ۔
اسکول کے بچے بھی اساتذہ کے ساتھ صبح ہی پہنچ گئے ۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی حقوق کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، تحفظ ہم کریں گے ۔ جن لوگوں نے کچھ کرنا ہے ان کے بچے پاکستان میں نہیں پڑھتے ۔ انہیں احساس ہی نہیں تو یہ کیا کریں گے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میں فائٹر ہوں، فائٹ ضرور کروں گا ۔ سوموٹو کا شوق نہیں ۔ ایک سال سے خاموش تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب دیکھا کہ کوئی پرسان حال نہیں پھر سوموٹو نوٹس لیا ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جسطرح 18 ویں ترمیم منظور کی، اسی طرح سہولتیں بھی فوری فراہم کریں ۔ جسٹس ثاقب نثار نے سیکریٹری تعلیم سے رپورٹ بھی طلب کرلی اور کہا کہ 5 لاکھ روپے سپریم کورٹ رجسٹرار سے لیکر خرچ کریں ۔