سویڈن میں کار ریلی کا رنگارنگ میلہ سجایا گیا
سٹاکہوم (92 نیوز) سویڈن میں کار ریلی کا رنگارنگ میلہ سجایا گیا ۔ برفیلے ٹریک پر ڈرائیورز نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ۔
برفیلے ٹریک پر ڈرائیورز کی پکی مہارت،،مشکل ترین راستے بھی شرکا کا جذبہ کم نہ کر سکے ۔
چمچماتی گاڑیوں کا شور مچانا زبردست ثابت ہوا ۔
درست سمت، رفتار پر قابو اور آگے نکل جانے کے لیے پرجوش ڈرائیورز نے پرستاروں کے دل جیت لیے ۔
بیلجیئم کے تھیری نیوویل کی شاندار پرفارمنس ،اسٹار ڈرائیور سب پر بازی لے گئے ۔
اوسٹبرگ نے دوسری ،جبکہ دفاعی چیمپئن سبسٹن اوگیئر کے حصے میں تیسری پوزیشن آئی ۔