Thursday, September 19, 2024

سوسالہ جاپانی خاتون دنیا کی پہلی تیراک چیمپئن بن گئیں

سوسالہ جاپانی خاتون دنیا کی پہلی تیراک چیمپئن بن گئیں
April 7, 2015
جاپان (ویب ڈیسک) مائیکو نگاوکا نامی خاتون نے سوئمنگ کے ہونے والے ایک مقابلے میں پندرہ سو میٹر کے فاصلے کی تیراکی میں سب کو مات دے کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ خاتون نے فیفا ورلڈ ماسٹر سوئمنگ چیمپئن شپ میں یہ مقابلہ پندرہ منٹ چوون سیکنڈ میں جیتا، جس پر انہیں عالمی ریکارڈ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔