سوئٹزرلینڈ کے روجرفیڈرر اور بلغاریہ کے ڈیمتروف فائنل میں پہنچ گئے
روٹرڈیم (92 نیوز) روجر فیڈرر اور ڈیمتروف نے ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کا ٹکٹ کٹوا لیا ۔
پہلے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن اور بلغاریہ کےڈیمتروف کے درمیان میدان لگا ۔
بلغارین اسٹار نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا ، دوسرے سیٹ میں حریف کھلاڑی انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے ۔
دوسرے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر اور اٹلی کے سیپی آمنے سامنے ہوئے ۔ سوئس اسٹار نے آغاز اختتام تک شاندار کھیل پیش کیا ۔
روجر فیڈرر نے پہلا سیٹ چھ تین جبکہ دوسرا سیٹ سات چھ سے اپنے نام کیا ۔