سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افراد کی رپورٹ 22اگست تک پیش کرنے کا حکم
کراچی(92نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے 16 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت بائیس اگست رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق عدالت نے لاپتہ افراد کی گمشدگی پر بائیس اگست کو جے آئی ٹی رپورٹ طلب کرلی ۔
کیس کی سماعت کے موقع پر جسٹس احمد علی شیخ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے بہت چھوٹ دے دی ہے ، اب لاپتہ افراد کی فہرست عدالت میں پیش کرنا پڑےگی ۔