سندھ حکومت کے جس پراجیکٹ میں شفافیت ہوگی وہ نہیں رکے گا،عمران اسماعیل
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شروع کیا جانے والے احتساب مجھ سے شروع کیا جائے ۔
عمران خان کی جانب سے گورنر سندھ کیلئے نامزد کئے گئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ
سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ پراجیکٹ میں شفافیت ہوگی تو کوئی پراجیکٹ نہیں رکے گا،عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تختی لگانے کا شوق نہیں ہے جس نے لگانی ہے وہ لگا لئے،ہم سندھ کی مدد کرنے کیلئے آئے ہیں،ہم سندھ کیلئے جان بھی دینے کیلئے تیار ہیں،سندھ حکومت اور وفاق میں پل کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔