سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کے بعد عالمگیر خان نے خود ہی مین ہولز پر ڈھکن لگانے شروع کردیئے
کراچی(92نیوز)کراچی میں کھلے ہوئے مین ہولز کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی تصاویر بنانے والے عالمگیر خان نے انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کے بعد خود ہی مین ہولز پر ڈھکن لگانے شروع کر دئیے کہتے ہیں کہ اب وہ بلدیاتی مسائل اپنی مدد آپ کے تحت حل کریں گے۔
کہتے ہیں انہیں سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں سے کوئی امید باقی نہیں لہذا شہر کے بلدیاتی مسائل اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کیے جائیں گے ۔
یونورسٹی روڈ پر مین ہولز کے ڈھکن لگانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمگیر نے نو منتخب نامزد بلدیاتی نمائندوں کو بھی اپنے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دے ڈالی انہوں نے خبردار کیا کہ انہیں تنگ کیا گیا تو نئے احتجاج کی نئی مہم چلادینگے ۔
عالمگیر نے شہریوں اور سول سوسائٹی سے کہا کہ حکومت پر تکیہ کرنے سے بہتر ہوگا کہ اپنے مسائل خود حل کریں۔