سندھ حکومت کی پانی کی بدترین قلت پر ارسا کو ایس او ایس کال
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے پانی کی بدترین قلت پر ارسا کو ایس او ایس کال دیدی۔
ارسا نے سندھ کی ہنگامی بنیادوں پر 1لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی دینے کی درخواست منظورکرلی۔ محکمہ آبپاشی سندھ نے ارسا سے ہنگامی بنیادوں پر نے ایک لاکھ 30 کیوسک پانی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس سے قبل صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کا کہنا تھا، ارسا سے کہا ہے کہ ہمارے حصے کے پانی سے بعد میں کٹوتی کرلی جائے۔