سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود آج پاکستان پہنچیں گے
اسلام آباد (92نیوز) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اوروزیردفاع شہزادہ محمدبن سلمان آج پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سمیت وفاقی وزراءسے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اپنے دورہ پاکستان میں سعودی وزیردفاع شہزادہ محمدبن سلمان 34 ملکی فوجی اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردارکے حوالے سے بات چیت آگے بڑھائیں گے جبکہ اس دوران ایران کیساتھ کشیدگی پربھی بات ہوگی۔ وہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف سمیت وفاقی وزراءسے ملاقات کریں گے۔ .
اس سے قبل سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمدالجبیرنے بھی جمعرات کوپاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کی تھیں۔