سعودی فضائیہ نے7 میزائل حملے ناکام بنا دیئے
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے سات میزائل حملے ناکام بنا دیئے گئے ۔ ایک مصری شہری ہلاک، دو افراد زخمی ہو گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن سے سعودی عرب پر7 بیلسٹک میزائل داغےگئے ۔ 3میزائل ریاض،2 نجران، 1خمیس، 1مشیط اور کازان پر فائر کیا گیا ۔
ترجمان سعودی اتحاد کے مطابق سعودی فضائیہ نےتمام 7 میزائل مار گرائے ۔ ساتوں میزائلوں کوسعودی ایئرڈیفنس سسٹم کےذریعےتباہ کیا گیا ۔
میزائل حملوں کے بعد ریاض سمیت کئی جگہوں پر آگ لگ گئی جسے فوری کارروائی کے بعد بھجا دیا گیا ۔ میزائل حملوں سے ہونے والے دھماکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔