Thursday, September 19, 2024

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی عمران خان کو مبارکباد

سعودی عرب کے فرمانروا  شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی عمران خان کو مبارکباد
August 12, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) سعوی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی ۔ عرب میڈیا کےمطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی جیت پر عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔ عام انتخابات 2018 میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے ،  عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان  کو جیتنے پر مبارکباد  پیش کی ۔ قبل ازیں  عمران خان کو امریکہ، ایران ، روس ، بھارت ، ترکی  سمیت کئی ممالک کے نمائندے  مبارکباد پیش کر چکے ہیں ۔