سعودی اتحادی طیاروں کی یمنی شہر حدیدہ میں کارروائی ، 26 افراد جاں بحق
حدیدہ (92 نیوز) سعودی اتحادی طیاروں کی یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں بمباری کے نتیجے میں چھبیس افراد جاں بحق اور ساٹھ زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی اتحادی طیاروں نے مچھلی بازار اور قریبی ہسپتال کے داخلی گیٹ پر راکٹ برسائے۔
مارے جانے والوں میں زیادہ تر مچھیرے شامل ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔