Friday, September 20, 2024

سرگودھا ، مریم نواز کی تصاویر پر کالے رنگ سے حمزہ لکھ دیا گیا

سرگودھا ، مریم نواز کی تصاویر پر کالے رنگ سے حمزہ لکھ دیا گیا
February 21, 2018

سرگودھا( 92 نیوز ) نامعلوم افراد سرگودھا میں بھی سر گرم ہو گئے ہیں ۔ مریم نواز  کی تصاویر پر کالے رنگ سے حمزہ لکھ دیا گیا۔

مریم نواز نے 24 فروری کو سرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرنا ہے ، لیکن ایک روز قبل مختلف علاقوں میں لگائے گئے بینرز کا کسی نے راتوں رات ہی حلیہ بدل دیا،، کارکنوں نے بھی اس پر ملا جلا رد عمل کا اظہار کیا۔

شریف برادران میں مبینہ اختلافات کے بعد کارکن بھی تقسیم نظر آنے لگے ہیں ، سیاسی ذرائع کے مطابق لیگی کارکنوں نے انوکھے ردعمل سے پیغام دیا ہے کہ وہ مریم نواز کو نہیں بلکہ حمزہ شہباز کو اپنا قائد مانتے ہیں ۔