سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں عمران خان نیب پشاور کے روبرو پیش ہو گئے
پشاور ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال میں نیب پشاور کے روبرو پیش ہو گئے ۔
عمران خان نے نیب پشاور میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا جب کہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سوالنامہ تھمایا گیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے عمران خان کو 15سوالات پر مشتمل پرچہ دیا گیا ، عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ نے سرکاری ہیلی کاپٹر میں کتنے گھنٹے سفر کیا ، کتنے گھنٹے ہیلی کاپٹر کو آپ کاانتظار کرنا پڑا۔
عمران خان کو نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوال نامے کا جواب پندرہ ایام میں دینا ہوگا۔