سبی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، بولان ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
سبی ( 92 نیوز ) سبی کےقریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے بولان ایکسپریس کی متعددبوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔
دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے چار فٹ ٹریک تباہ ہوگیا ہے جبکہ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
ٹریک متاثر ہونے اور بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے ۔