سانگھڑ ،گنے کے کھیت میں آگ لگنے سے تین بچے جھلس کر جاں بحق
سانگھڑ( 92 نیوز ) سانگھڑ کے نواحی گاؤں میں گنے کے کھیت میں لگائی جانیوالی آگ نے تین زندگیاں نگل لیں ۔
تین بچے گنے کے کھیتوں میں کھیل رہے تھے کہ اچانک لگنےوالی آگ کی زد میں آگئے ۔
علاقہ مکینوں نے تینوں بچوں کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ تین بچوں کی ہلاکت پر علاقے کی فضا سوگوار جب کہ گھروں میں کہرام مچ گیا ۔