سانحہ چونیاں کے مرکزی ملزم کا ایک اور قتل کا اعتراف
چونیاں (92 نیوز) سانحہ چونیاں کے مرکزی ملزم سہیل شہزاد نے ایک اور قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے 2016میں 8 سالہ بچے کو اغوا کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا۔
ملزم سہیل شہزاد نے 2016میں 8 سالہ عبدالحمید کو اغوا کے بعد زیادتی کرکے قتل کیا تھا، بچے کی لاش روہی نالے سے برآمد ہوئی تھی۔
ایس پی انویسٹی گیشن مرزا قدوس بیگ کے مطابق ملزم نے 8 سالہ بچے کے قتل کا اعتراف کر لیا۔