سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
لاہور(92نیوز)سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہلاکتوں پر تحریکِ قصاص چلانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ عوامی تحریک نےحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور میں طاہرالقادری کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا ہے جس میں عوامی مسلم لیگ، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ق لیگ کے رہنما شریک ہیں جبکہ جے یو پی، سنی اتحاد کونسل، پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ہے۔