سانحہ ماڈل ٹاؤن ، نئی جے آئی ٹی نے نامزد پولیس افسران کو طلب کرلیا
لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں نئی جے آئی ٹی نے نامزد پولیس افسران کو طلب کر لیا ، آج ایس پیز افسران کو طلب کیا گیا ہے ۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحققیات کے لئے نئی جے آئی ٹی میں کل ڈی ایس پیز اور دیگر اہلکار پیش ہوں گے ۔
جے آئی ٹی کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔