Friday, September 20, 2024

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ مجھے نہیں ملی، جیسے ہی ملے گی قانون کے مطابق کاروائی کرینگے: آئی جی سندھ

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ مجھے نہیں ملی، جیسے ہی ملے گی قانون کے مطابق کاروائی کرینگے: آئی جی سندھ
March 5, 2016
حیدرآباد (نائنٹی ٹو نیوز) آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ ہوم سیکریٹری کے پاس ہے مجھے نہیں ملی، جیسے ہی ملے گی قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔ حیدرآباد میں پولیس اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی کے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ہونے کے حوالے سے وہ اس وقت تک کچھہ نہیں کہہ سکتے جب تک انہیں جے آئی ٹی رپورٹ نہیں مل جاتی۔ جے آئی ٹی رپورٹ ہوم سیکریٹری کو پیش ہوئی ہے مجھے موصول ہوئی تو قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر مکمل کنٹرول کر لیا گیا ہے۔ بڑی محنت اور مشکلات کے بعد امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جسے برقرار رکھنے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔