سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں پیشرفت، چشم دید گواہ سامنےآگیا
کراچی ( 92 نیوز) سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، جان کے خطرے کے باعث کیس کا چشم دید گواہ سامنےآگیا۔
عینی شاہد نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ والے دن فیکٹری میں موجود تھا ، زبیرچریا نے میرے سامنے کیمیکل کی تھیلیاں گودام میں موجود کپڑے پر پھینکیں ،اور یہی عمل دوسری منزل پر بھی کیا ، آگ لگتے ہی زبیر چریا مسکرانے لگا ۔
ملزمان کے وکلا نے عینی شاہد کے بیان پر جرح مکمل کرلی ، جس کے بعد عدالت نے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کرے ہوئے بیان کے لیے
جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کردیئے ۔