Friday, September 20, 2024

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
February 22, 2018

لاہور (92 نیوز) احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کا گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔
سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ملزم احد چیمہ پر مبینہ طور پر بتیس کنال اراضی بطور رشوت وصول کرنے کا الزام ہے ۔
ترجمان نیب کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملزم کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجودہ ہیں ۔ احد چیمہ کی گرفتاری قطعی غیر قانونی نہیں ۔
دوران سماعت پراسکیو نے دلائل دیئے کہ اکاونٹس پیراگون سٹی میں استعمال ہو رہے ہیں ۔ ملزم نے بتیس کنال جگہ لی اور پیسے بھی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئے ۔
ادھر احد چیمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے ولن کے روپ میں پیش کیا گیا ۔ نیب نے بلاجواز بلا لیا ۔
نیب حکام کی جانب سے ملزم احد چیمہ کا پندرہ روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی ۔ احتساب عدالت نے گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر پانچ مارچ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔