سابق آئی جی پنجاب چئیرمین وفاقی ٹیکس محتسب مقرر
لاہور (92 نیوز) سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو پانچ سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کا چئیرمین مقرر کردیا گیا ہے۔
سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کا سربرائ بنا دیا گیا۔ ان کی مدت ملازمت پانچ سال مقرر کی گی ہے۔
مشتاق سکھیرا کی تقرری کا نوٹیفکیشن 31 اگست کو جاری کیا گیا۔ سابق آئی جی پنجاب سانحہ ماڈل ٹاون، اورپولیس یونیفارم کی تبدیلی کی وجہ سے اپنی پولیس عہدے کی تقرری کے دوران خبروں کا حصہ بنے رہے۔