سائبیرین شیروں کے بچوں کیلئے نرسری بنا دی گئی
بیجنگ (92نیوز) بچوں کی نرسری کا تو سب کو ہی علم ہوتا ہے ، مگر چین کے شمال مشرقی شہر ہربن میں ایک منفرد نرسری بنائی گئی ہے۔
اس نرسری میں انسان نہیں بلکہ سائبیرین شیر کے بچے رکھے گئے ہیں ، اس کا مقصد معدوم ہوتی نسل کے اس نایاب جانور کو بچانا ہے۔
یہاں پر موجود تمام بچوں کی نگرانی ماہر ڈاکٹروں سے کرائی جاتی ہے۔