زینب قتل کیس کے مجرم عمران نے خود کو بے قصور قرار دے دیا
لاہور (92 نیوز ) زینب قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، مجرم عمران نے خود کو بے قصور قرار دے دیا ہے ۔
عمران نے انسداد دہشت گردی کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ، اپیل میں مجرم عمران نے مؤقف اختیار ہے کہ انسداد دہشت گردی کا فیصلہ جلدی میں کیا گیا ہے ۔ ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے لہذافیصلہ کالعدم قراردیاجائے ۔
مجرم عمران کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر 4 مرتبہ سزائے موت، عمر قید، 7 سال قید اور 32لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں ۔