زرتاج گل قومی اسمبلی میں خواجہ آصف پر برس پڑیں
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر زرتاج گل ویڈیو کے الزا م پر قومی اسمبلی میں خواجہ آصف پر برس پڑیں۔ سینٹ میں بولیں کہ الزام لگانے والے ثابت کریں، ویڈیوز نہیں تو ایف آئی اے الزام لگانے والوں کو پکڑے۔
زرتاج گل نے سینٹ میں خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ جب یہاں کھڑے ہوکر آپ دوسروں کو نصیحتیں اور عورتوں کو گالیاں دیتے ہیں ہم جب یہاں الیکشن لڑکر پہنچتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ آپ نے کس برانڈ کے کپڑے پہن رکھے ہیں جواب نہ دیں تو یہ کہتے ہیں یہ بدتمیز ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میری بہن دوسرے ملک بیٹھ کر مجھ سے ویڈیو کے حوالے سے سوال کر رہی ہے، اگر ویڈیو ہے تو سامنے لائی جائے، اگر نہیں ہے تو اسے ایف آئی آر کو پکڑنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری ایک بیٹی ہے، سب مائوں بہنوں کی عزت ایک جیسی ہوتی ہے، آپ میری ہنسی سے بھی جلتے ہیں، کیا میں آپ سے پوچھ کر ہنسوں گی۔