روس نے ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے پر گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا
ماسکو (92 نیوز) روس نے ویب بلیک لسٹ کی گئی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے پر گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا۔
روسی حکام کی جانب سے سرچ انجن گوگل کو پانچ لاکھ روبل جرمانہ کیا گیا۔ روس نے گوگل سے متعدد بلیک لسٹ ویب سائٹس کو سرچ انجن سے ہٹانے کی درخواست کر رکھی تھی۔
تنقید کاروں کے مطابق روسی حکومت متعدد ویب سائٹس کو بلیک لسٹ کرکے مخالفین کی آواز کو دبانا چاہتی ہے ۔
ماضی میں گوگل کی جانب سے روس کے دباؤ پر یوٹیوب سے ویڈیوز بھی ہٹائی جاچکی ہیں۔