روسی صدرسائبیریا کے پہاڑوں کی ہائیکنگ پرنکل پڑے
ماسکو( 92 نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن ویسے تو ہر وقت خبروں میں ہی رہتے ہیں لیکن حال ہی میں ان کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سائبیریا کےپہاڑوں پر ٹریکنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
روسی صدر تھکے تو آرام بھی کیا،ہائیکنگ کیساتھ ساتھ دریا کی بھی سیر کی،اس موقع پر ان کی سکیورٹی بھی ان کے ہمراہ تھی ۔
اس سے قبل روسی صدر خلا بازی اور سمندر کی تہہ میں جانے کا بھی مظاہرہ کر چکے ہیں ۔