روسی سکائی ڈائیور نے 25ہزار 262 فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر ریکارڈ بنا دیا
بیجنگ (ویب ڈیسک) روسی شہری نے پچیس ہزار دو سو باسٹھ فٹ بلند پہاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق روس کے ولیری روزوف نے پچیس ہزار دو سو باسٹھ فٹ بلندی سے چھلانگ لگانے کیلئے سخت محنت کی۔ بیس کیمپ تک پہنچنے کیلئے اکیس دن لگانے والا روسی سکائی ڈائیور صرف تین منٹ میں ہی بحفاظت زمین پر اتر گیا۔
جب اس کے پاﺅں زمین سے لگے تو اس وقت تک وہ دنیا کی چھٹی سب سے بلند پہاڑی سے چھلانگ کا نیا ریکارڈ قائم کر چکے تھے۔