Friday, September 20, 2024

رواں سال پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بہترین ہو گا : ماہرین علم نجوم کا دعویٰ

رواں سال پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے بہترین ہو گا : ماہرین علم نجوم کا دعویٰ
March 5, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستانی فلمسازوں کے لیے خوشخبری۔ ماہرین علم نجوم نے رواں سال دوہزار سولہ کو فلم انڈسٹری کے لیے بہترین قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رواں سال بننے والی فلمیں سپرہٹ ثابت ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین علم نجوم نے دوہزار سولہ کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے خوش قسمت اور بہترین قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکار شان اور اداکارہ ریما ہدایت کاری کے شعبے میں خوب شہرت سمیٹیں گے جبکہ ان کی بنائی ہوئی فلمیں باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی۔ ماہرین کی یہ بھی پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال لالی وڈ میں بننے والی فلموں کی نہ صرف تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہو گی بلکہ ان کی کامیابی کا تناسب بھی زیادہ رہے گا۔ ان پیشگوئیوں کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اب لالی وڈ میں فلم سازی میں تیزی آئے گی۔