Friday, September 20, 2024

رحیم یار خان: ہیپاٹائٹس بی اور سی نے بڑی تعداد میں لوگوں کو شکنجے میں کس لیا

رحیم یار خان: ہیپاٹائٹس بی اور سی نے بڑی تعداد میں لوگوں کو شکنجے میں کس لیا
March 2, 2016
رحیم یار خان (92نیوز) رحیم یار خان میں یرقان وبائی شکل اختیار کر گیا۔ روزانہ درجنوں افراد یرقان کا شکار ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں لوگوں کی بڑی تعداد میں ہپاٹائٹس بی اور سی کے مریض بن رہے ہیں۔ اس مرض کے پھیلنے کی ایک بڑی وجہ میڈیکل چیک اپ نہ کرانا بھی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 2015ءمیں شیخ زید ہسپتال اور تین ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں 73 ہزار 86 ہپاٹائٹس کے نمونوں میں سے بی پازیٹو کی 3717 اور سی پازیٹو مریضوں کی تعداد 8066نکلی جبکہ رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی مرکز صحت میں 820 نمونوں میں سے بی بازیٹو کے 58 اور سی پازیٹو کے 85 مریضوں میں سی پازیٹو کی تشخیص ہوئی۔ رحیم یار خان میں زیادہ اموات کالے یرقان کی وجہ سے ہو رہی ہیں اور سرکاری سطح پراعدادوشمار کا کوئی باقاعدہ نظام نہیں۔ خیال رہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی ایک مہنگا علاج ہے کیونکہ اس کے علاج پر چار لاکھ پچاس ہزار ویکسی نیشن کا خرچ ہے اور ہزاروں روپے ٹیسٹوں پر خرچ ہو جاتے ہیں جوکہ ایک عام آدمی کی قوت استطاعت سے کہیں زیادہ ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی مہلک امراض ہیں۔ اگر بروقت اس کا علاج شروع کیا جائے تو اس سے بچا جا سکتا ہے۔