رحیم یارخان اور کشمور میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 7ڈاکو ہلاک
رحیم یارخان ،کشمور(92نیوز) پنجاب پولیس نے امن دشمنوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے ۔ رحیم یار خان اور کشمور میں ڈاکوؤں کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے میں سات ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دس کے قریب جان بچا کر فرار ہوگئے ہیں ۔ ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق اندھڑ گینگ سے تھا۔