راولپنڈی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2مبینہ دہشتگرد گرفتار
راولپنڈی(92نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک مستقیم میں کارروائی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک مستقیم میں کامیاب کارروائی کرتے
دو مبینہ دہشت گرد گرفتارکر لئے ہیں ۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو کلو سے زائد بارودی مواد،ڈیٹونیٹرز اور تاریں برآمد ہوئیں ہیں ۔
پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئےہیں جبکہ انہیں تفتیشن کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔