راولپنڈی : سوائن فلو کا ایک اور مریض چل بسا‘ مرنیوالوں کی تعداد 8 ہوگئی
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی میں سوائن فلو کا ایک اور مریض نشانہ بن گیا جس سے اب تک شہر میں موذی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھوک چوہدریاں کی 30 سالہ رضیہ کو دو روز قبل بےنظیر بھٹو اسپتال میں داخل کروایا گیا جو آج صبح سوائن فلو سے دم توڑ گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں اب تک سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کے دعوے صرف کھوکھلے نعرے ثابت ہو رہے ہیں۔