Friday, September 20, 2024

دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کی منسوخی سے ملک کی ساکھ متاثر ہوگی : انوراگ ٹھاکر

دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کی منسوخی سے ملک کی ساکھ متاثر ہوگی : انوراگ ٹھاکر
March 2, 2016
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ اور ہماچل پردیش حکومت میں اختلافات پیدا ہوگئے بی سی سی آئی کےسیکرٹری  انوراگ ٹھاکر کہتے ہیں کہ دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ  نہ ہونے سے بھارت کی ساکھ متاثر ہوگی، صوبائی حکومت اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔ تفصیلات کےمطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سب سے بڑے  معرکے میں پاک بھارت ٹاکرے پر غیر یقینی کے بادل نہیں چھٹ سکے اورمیچ کے دھرم شالہ میں انعقاد پرریاستی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر جو لوک سبھا کے رکن بھی ہیں کہتے ہیں کہ کھیل پر سیاست نہیں ہونی چاہیےامید ہے ہماچل پردیش حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے گی صوبائی حکومت کو مزید سکیورٹی چاہیے تو مرکزی حکومت  سے رابطہ کرے یہ بھارت کی ساکھ کا معاملہ ہے۔ ورلڈکپ  کے اہم ترین میچ  کے بارے  بھارتی حکومت کی غیر سنجیدگی کے باعث بی سی سی آئی کو ایک بار پھردنیائے کرکٹ میں سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ہندوانتہاپسندوں کی ہٹ دھرمی کو لگام ڈالنے کا انتظام نہیں کیا جارہا۔