دوسرا ٹی 20 ، آفریدی الیون اورسہواگ الیون مد مقابل
سینٹ مورٹز (92 نیوز) سوئٹزر لینڈ کے برفیلے میدان پر آج پھر چھکے چوکوں کی بارش ہو گی اور وکٹیں بھی خوب اڑیں گی ۔
عالمی ستار ٹھنڈے گراؤنڈ پر گرم جوشی کا مظاہرہ کریں گے ۔
آفریدی الیون اورسہواگ الیون دوسرے ٹی 20 میں آج مد مقابل ہوں گے ۔ میچ پاکستانی وقت کیمطابق شام چار بجے شروع ہو گا ۔
کل کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں رائلز نے ڈائمنڈ کیخلاف چھ وکٹوں سے میدان مار لیا ۔ پیلس ڈائمنڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 164 رنز بنائے ،کپتان وریندر سہواگ 62 رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔
جواب میں رائلز نے 165 رنز کا ہدف صرف چاروکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ فاتح ٹیم کیجانب سے اویس شاہ نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
ادھر اویس شاہ کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
رائلز نے دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔