Thursday, September 19, 2024

دوسرا ٹیسٹ میچ، انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگز اور159رنز سے شکست دیدی

دوسرا ٹیسٹ میچ، انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگز اور159رنز سے شکست دیدی
August 12, 2018
لندن ( 92 نیوز) انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ سیریز میں انگلش سرزمین پر بھارت کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری  ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے بھارت کو ایک اننگز اور159 رنزسے شکست دے دی،انگلش ٹیم کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ  اور جیمز اینڈرسن  نے چار،چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چوتھے روزانگلینڈ نے چھ وکٹوں پر 357رنز سے اپنی نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا،49رنز کے اضافے پر میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں پر 396رنز پر پہلی اننگز ڈیکلئیر کر دی ۔کرس وکس 137رنز بنا کرٹاپ اسکورر رہے۔ بھارت کی جانب سے ہردک پانڈیا اور محمد شامی نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں ،بھارت کی ٹیم  پہلی اننگز میں 107رنز بنا سکی۔ بھارت نے 289رنز  کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کیاتو مضبوط  بھارتی بیٹنگ لڑ کھڑا گئی اور پوری ٹیم130 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ نے چار،چار شکار کیے۔انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔