دمشق میں آئل ٹینکر کی 2 بسوں کو ٹکر، 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
دمشق (92 نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق میں آئل ٹینکر نے دو بسوں کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
شامی دارالحکومت دمشق میں حادثہ آئل ٹینکر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آ یا، حادثے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔