دبئی میں عرب انڈو بالی ووڈ ایوارڈز میں سلمان خان کی حاضرین کے دل کو موہ لینے والی پرفارمنسیو
دبئی(ویب ڈیسک)دبئی میں عرب انڈوبالی ووڈایوارڈزمیں سلمان خان ،پریانیکاچوپڑا،انوشکاشرما اورانیل کپورسمیت کئی فلمی ستاروں نے شرکت کی مگرسلمان خان کی پرفارمنس نے حاضرین کےدل موہ لئے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں سجاپہلاعرب انڈوبالی ووڈایوارڈزکامیلہ جس میں میزبانی کے فرائض کرن جوہراورمانیش پاؤل نے سرانجام دئیے ۔
عرب انڈوبالی ووڈایوارڈزمیں بہترین فلم کاایوارڈعامرخان کی ,,,پی کے،،کے نام رہا۔
بہترین اداکارکاایوارڈشاہد کپورجبکہ بہترین اداکارہ کاایوارڈمشترکہ طورپر پریانکاچوپڑا اورکنگنارناوت کودیاگیا۔
شومیں سلمان خان کی پرفارمنس کوحاضرین نے سب سے زیادہ پسندکیا ،سلمان خان نے تقریب میں گاناگایااورساتھی فن کاروں سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔