دبئی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ اٹلی کے نام
ابو ظہبی( 92 نیوز ) دبئی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ اٹلی کے نام رہا ۔ ایلیا ویویانی نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔ اسٹار سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چونتیس منٹس اور اکتیس سیکنڈز میں طے کیا ۔
دبئی میں سائیکلنگ چیمپئن کا دلچسپ ایونٹ جاری ہے ۔ دوسرے روز دنیا بھر کے ماہر سائیکل سواروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی ، شرکا نے ایک دوسرے پر سبقت کیلئے خوب پسینہ بہایا ۔
اطالوی سائیکلسٹ ایلیا ویویانی نے زبردست کارکردگی دکھائی اور مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چونتیس منٹس اور اکتیس سیکنڈز میں طے کر کے فتح سمیٹی ۔
نیدر لینڈز کے ڈیلن نے دوسری جب کہ ایسٹونیا کے ریکارڈو نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔