خیبرپختونخوا میں پی آئی اے کے طیاروں کو نائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے قومی ائر لائن کو خیبر پختونخوا میں طویل عرصے سے بند نائٹ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
طیاروں کو نائٹ آپریشن کی اجازت ملنے پر پی آئی آئی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ارشد ملک نے خوشی اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی محمد میاں سومرو کا شکریہ ادا کیا۔
ارشد ملک کا کہنا تھا خیبر پختونخواہ میں پی آئی اے طیاروں کے نائٹ آپریشن شروع ہونے سے نہ صرف ادارے بلکہ عوام کو بھی فائدہ ہو گا۔
ترجمان پی آئی ائی کے مطابق نائٹ اپریشنز کی اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے نے اپنا فلائٹ شیڈول مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔