Friday, September 20, 2024

خیبرپختونخوا طرز حکمرانی میں پنجاب کے برابر آ گیا : پلڈاٹ

خیبرپختونخوا طرز حکمرانی میں پنجاب کے برابر آ گیا : پلڈاٹ
March 31, 2016
لاہور (92نیوز) گڈگورننس کے حوالے سے پنجاب کے نمبر ون ہونے کے دعوے دار کیلئے ہوشربا خبر آ گئی۔ خیبرپختونخوا طرز حکمرانی میں پنجاب کے برابر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پلڈاٹ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا گورننس میں سکور یکساں 68‘ 68 فیصد ہے۔ سندھ انسٹھ فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ بلوچستان اٹھاون فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر آیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں نون لیگ‘ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومتیں قائم ہیں۔