خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ نامزد وزیراعلٰی محمود خان سمیت 124 کے ایوان میں ایک سو گیارہ اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
ایوان کے سینئر رکن اورنگزیب نلوٹھا نے ممبران سے حلف لیا۔ اپوزیشن ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
پہلی بار ایوان پہنچنے پر ممبران خوش اور تبدیلی کےلئے پرعزم دکھائی دیئے۔حلف برداری کے بعد ممبران اسمبلی نے ممبران کے رجسٹر پر دستخط کئے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب پندرہ اگست کو ہو گا۔