خورشید شاہ کے خلاف نیب کے ریفرنس کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی s
لاہور (92 نیوز) خورشید شاہ کے خلاف نیب کے ریفرنس کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔
ریفرنس کی کاپی کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کیا گیا۔ ایک ارب تئیس کروڑ روپے سے زائد ریفرنس میں دونوں بیگمات ناز بی بی اور طلعت بی بی، بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ، زیرک شاہ، بھتیجے صوبائی وزیر اویس قادر شاہ اور جنید قادر شاہ کے نام شامل ہیں۔
ریفرنس میں خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ میں عبدالزاق بہرانی، نثار پٹھان، رحیم بخش سمیت اٹھارہ افراد کے نام شامل ہیں۔ خورشید شاہ کی چھ سو ایکڑ زرعی اراضی، پلاٹس، بنگلے، بینک بیلنس اور طلائی زیورات بھی شو کئے گئے ہیں۔
خورشید شاہ کے وکیل مکیش کارڑا کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں بنگلے، پلاٹس اور طلائی زیورات کی قیمتوں کا جو تعین لگایا گیا ہے وہ غلط ہے۔ پندرہ ، بیس سال پہلے خریدی جانے والی چیزوں کی قیمتیں آج کی قیمتوں کے حساب سے لگائی گئی ہیں۔ احتساب عدالت میں بھرپور جواب دیں گے۔