خودکار کاروں کے بعد آٹومیٹک بس بھی تیارہوگئی ہے
لاہور(ویب ڈیسک)خودکار گاڑیوں کا چرچا ابھی شروع ہونے کو تھا کہ لندن میں خودکار بس بھی سامنے آگئی ہے ۔
یہ مسافر بس مختلف علاقوں سے لوگوں کو اٹھائے گی اور منزل مقصود تک پہنچائے گی۔ تربیتی سفر پر گامزن یہ خوبصورت بس تین ہفتے بعد عام مسافروں کیلئے دستیاب ہوگی۔
بس مالک کا کہنا ہے کہ گرین وچ کے علاقہ میں چلنے والی یہ بس روزانہ سو مسافروں کو منزل تک پہنچائےگی۔