خزانے سے ذاتی تشہیر،الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کردی
لاہور ( 92 نیو ز) الیکشن کمیشن نے بڑا ایکشن لے لیا ، قومی خزانے سے ذاتی تشہیر کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب میں ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کردی گئی ۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے میں لکھا گیا کہ ارکان اسمبلی مختلف منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں ،ترقیاتی کاموں پر فوری پابندی عائد کی جائے۔