خریدا کباڑ نکلا سونا
لاہور(ویب ڈیسک)پرانی اشیا کے شوقین برطانوی شہری نک میڈ نےآن لائن ویب سائٹ سے کویت عراق جنگ میں استعمال ہونے والا ٹینک کیا خریدا اس کی تو قسمت ہی بدل گئی۔
نک اس پرانے ٹینک کی جھاڑ پونچھ کر رہے تھے کہ اس کے اندر چھپایا گیاتقریبا 2ارب 62 کروڑ پاکستانی روپےکا سونا برآمد ہوگیا۔
نک نے سونا دیکھا تو خوشی سے پھولے نہ سمائے جبکہ رپورٹس کے مطابق یہ عراقی فوجیوں کے ہاتھوں کویت سے لٹنے والا سونا تھا۔