حیدرآباد، ہندو برادری بھی جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں ہندو برادری بھی جشن آزادی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔
حیدرآباد میں ہندو برادری میں بھی جشن آزادی کے موقع پر جوش و خروش پایا جارہا ہے۔
حیدرآباد کے مندروں کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے اور مندروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔