Friday, September 20, 2024

حکومت کی طرف سے اداروں کو دھمکانے کا نوٹس لیا جانا چاہیے: خورشید شاہ

حکومت کی طرف سے اداروں کو دھمکانے کا نوٹس لیا جانا چاہیے: خورشید شاہ
March 2, 2016
سکھر(92نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے  اداروں کو دھمکانے کا نوٹس لیاجانا چاہیے وزیر اعظم نوازشریف کے بجلی کی قلت ختم کرنے کے تمام دعوے صرف دعوے ہی رہے ہیں کول پراجیکٹ تھر میں لگائیں پنجاب کےسرسبزعلاقوں کوتباہ نہ کیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھروزیراعظم نواز شریف اور اُن کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا  کہنے لگے کہ نوازشریف نے پہلے چوبیس گھنٹے بعد میں تین ماہ اور پھر دو ہزار اٹھارہ میں بجلی کی قلت کے خاتمے کا دعویٰ کیا لیکن یہ دوہزار بیس میں بھی پورا نہیں ہوگا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرول کی تھوڑی بہت قیمتیں کم کرکے لوگوں کو خوش کررہی ہےحالانکہ پیٹرول  مزیدبارہ فیصد اور ڈیزل پندرہ روپے سستا ہونا چاہیے۔ خورشید شاہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی نہ بھولے اوران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ کسی کی نہیں سنتے، ایسا شخص اچھا سیاست دان نہیں بن سکتا۔