حکومت کو پورے سال کا بجٹ پیش کرنےکا کوئی حق نہیں ،عمران خان
اسلام آباد ( 92 نیوز )اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں کارکنوں کے ساتھ خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ سنا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چند دن کی حکومت کوپورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں ۔
عمران خان نے اپنے کارکنوں کو بجٹ کے موقع پر حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کی ہدایت کر دی ۔کپتان نے ارکان پارلیمنٹ کو بھی ایوان میں احتجاج کی ہدایت دے دی ۔